اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نےکہاہےکہ انٹلی جینس ایجنٹوں کی کارروائی میں القاعدہ کے دواہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب نائب امریکی صدر جو بائڈن کا کہنا ہے کہ عراق میں القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت اہم کامیابی اور القاعدہ کیلئے بڑا دھچکہ ہے۔ سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے نوری المالکی نے کہاکہ القاعدہ کے سرکردہ اہم دہشت گرد ابوعمر البغدادی اورابو ایوب المصری صوبہ صلاح الدین میں مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں امریکی مدد بھی شامل تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/152